کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 4500 تک پہنچ گئی، اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی اس وقت دباؤ کا شکار ہے، کورونا کے مریضوں سے ہسپتال مسلسل بھر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کا کہنا ہے کہ ملک میں تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زائد ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔
واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد انتقال کرگئے ہیں، 18 اپریل کو 60 ہزار 162 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، 5 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کشیدہ صورتحال۔۔ وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے