مولانا فضل الرحمان کو الیکشن کمیشن سے بڑ اریلیف مل گیا

Apr 19, 2021 | 15:04:PM
مولانا فضل الرحمان کو الیکشن کمیشن سے بڑ اریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ واضح رہے کہ جے یو آئی سے نکالے جانے والے مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست کی تھی۔سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 4500 تک پہنچ گئی، اسد عمر