پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان چل بسے

Apr 19, 2021 | 15:13:PM

 (24نیوز) پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید انتقال کر گئے۔

‏سابق کپتان غلام فرید کے انتقال پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سیکرٹری باسکٹ بال فیڈریشن خالد بشیر کا کہنا ہے کہ‏ غلام فرید کچھ عرصے سے شوگر کے عارضے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے، باسکٹ بال کے لیے غلام فرید کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔‏خالد بشیر نے بتایا کہ غلام فرید نے ایشین گیمز سمیت متعدد بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
 یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کو الیکشن کمیشن سے بڑ اریلیف مل گیا
 

مزیدخبریں