(24 نیوز)راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کے تاجروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لال حویلی کے باہر موتی بازار اور راجا بازار کے تاجروں نے احتجاج کیا اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف نعرے لگائے۔تاجروں کے احتجاج کے باعث لال حویلی کے باہر رینجرز کی نفری طلب کر لی گئی، رینجرز کے آنے پر تاجر پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی کال پر ہڑتال کی گئی اور مختلف شہروں میں بازار بند رہے ۔ ٹریفک کی روانی بھی جزوی طور پر بند رہی۔
یہ بھی پڑھیں:2 سال سے میری گردن پر تلوار لٹک رہی ہے،جسٹس فائز عیسیٰ