تا ریخ میں پہلی با رمریخ پر ناسا کی ہیلی کاپٹرپرواز 

Apr 19, 2021 | 17:08:PM
تا ریخ میں پہلی با رمریخ پر ناسا کی ہیلی کاپٹرپرواز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ناسا کے مریخ پر موجود ہیلی کاپٹر انجینیوئٹی نے پہلی پرواز کے ذریعے تاریخ رقم کردی ہے۔یہ پہلامو قع ہے جب ایک ہیلی کاپٹر کو زمین سے کنٹرول کرکے کسی اور سیارے پر اڑایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس چھوٹے سے ہیلی کاپٹر نے مریخ پر 19 اپریل کو پرواز کی اور فضا میں 3 میٹر بلندی پر گیا اور پھر دوبارہ سرخ سیارے کی سرزمین پر اتر گیا۔ پراجیکٹ منیجر می می آنگ نے اس موقع ر کہا کہ اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ انسان کسی اور سیارے پر ایک روٹر کرافٹ کو اڑا سکتا ہے۔یہ ہیلی کاپٹر ایک ایسے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت مختلف اقسام کی جدید ٹیکنالوجیز کو پہلی بار آزمایا جا نا ہے۔ہیلی کاپٹر کی خودکار پہلی پرواز کا ڈٰیٹا چند گھنٹوں میں زمین تک پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی حالات خراب ،حکومت آگ سے کھیل رہی ہے،راجہ پرویز اشرف