(24 نیوز)نیب نے پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا 24 فروری کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا، حمزہ شہباز شریف کا کیس ہارڈشپ کا نہیں بنتا۔حمزہ شہباز کو ضمانت دینے سے نیب انکوائری میں خلل پڑ رہا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو ضمانت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :ملکی حالات خراب ،حکومت آگ سے کھیل رہی ہے،راجہ پرویز اشرف