چیئرمین سینٹ کی وفد کے ہمراہ سلیم صا فی کے گھر آمد،والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

Apr 19, 2021 | 17:28:PM

(24نیوز)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی اور سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ سینئر اینکر پرسن سلیم صافی کے گھر آمد، انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد  فاتحہ خوانی  کی۔
تفصیلات کے مطابق وفد میں سینیٹرز فدا محمد،سجادحسین طوری،نصیب اللہ بازئی، محمد طلحہ محمود، دلاور خان بیرسٹر سیف ، فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ ، احمد خان ، ہدایت اللہ بھی ہمراہ تھے۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا اس مو قع پر کہنا تھا کہ اللہ مرحومہ کے لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:تا ریخ میں پہلی با رمریخ پر ناسا کی ہیلی کاپٹرپرواز

مزیدخبریں