(24 نیوز)سابق آئی جی پولیس کے پی کے ناصر درانی کئی روز سے میوہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔
تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی خیبرپختوا ناصر درانی کا کورونا کے باعث میوہسپتال میں انتقال ہو گیا۔مرحوم ایک مہینے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ایم ایس کے مطابق ناصر درانی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی اس وقت دباﺅ کا شکار ہے، کورونا کے مریضوں سے ہسپتال مسلسل بھر رہے ہیں۔ ملک میں تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زائد ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کالعدم تحریک لبیک کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ختم ،تیسرا رات کو ہو گا
سابق آئی جی ناصر درانی کورونا کے باعث انتقال کر گئے
Apr 19, 2021 | 18:27:PM