بھارت سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بھارت سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی لگادی۔
این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا جس میں بھارت سے لوگوں کی پاکستان آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بھارت میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ پر بریفنگ دی گئی اور بھارت کو دو ہفتے کیلئے کیٹیگری سی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
این سی او سی کے فیصلے کے مطابق پابندی بھارت سے فضائی اور زمینی راستے سے آنے والے مسافروں پرلگائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آئی جی ناصر درانی کورونا کے باعث انتقال کر گئے