ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کرونا وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں وفاق کی کیسز کی پیروی کرنے والے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے کرونا وائرس رپورٹ پازیٹو آنے پر خود کو بحریہ ٹاﺅن کے گھرمیں قرطینہ کرلیا ۔اسد علی باجوہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی عدالت میں وفاق کی کیسز کی پیروی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق آئی جی خیبرپختوا ناصر درانی بھی کورونا کے باعث میوہسپتال میں انتقال کر گئے۔مرحوم ایک مہینے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ایم ایس کے مطابق ناصر درانی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی اس وقت دباﺅکا شکار ہے، کورونا کے مریضوں سے ہسپتال مسلسل بھر رہے ہیں۔ ملک میں تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زائد ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے