وزارت خزانہ میں کیا ہو رہا ہے۔۔مجھے نہیں معلوم۔۔ شوکت ترین 

Apr 19, 2021 | 20:11:PM

 (24نیوز)نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔
 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے، بجٹ پر وزارت خزانہ سے بریفنگ لے لی ۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے منصوبے ہیں، جلد میڈیا کو ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔
 شوکت ترین نے کہاکہ وزارت خزانہ میں میرا پہلا دن ہے، 11 سال بعد وزارت خزانہ آیا ہوں دو گھنٹے معاشی امور پر بریفنگ لی ہے، مجھے نہیں معلوم یہاں کیا ہورہا ہے؟۔
قبل ازیں نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ شوکت ترین سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقارمسعود نے ملاقات کی، ملاقات میں سیکرٹری خزانہ کامران علی افضل بھی موجود تھے۔ملاقات میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ کو معاون خصوصی اور سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دی۔
 یاد رہے کہ شوکت ترین نے وزیر بننے سے چند روز پہلے اپنے بیان کہا تھا کہ کچھ نہیں پتہ معیشت کس سمت میں جارہی ہے، ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا پڑے گا، جہاز کے کپتان کو مضبوط ہونا پڑے گا ورنہ کشتی آگے نہیں بڑھے گی۔ 
یہ بھی پڑھیں۔بھارت سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی
 

مزیدخبریں