(24 نیوز)سعودی کارکن لوجین الحتلول کو سلطنت میں خواتین کے حقوق کیلئے خدمات کے اعتراف میں سب سے بڑے یورپین رائٹس پرائز سے نوازا گیا جس میں سعودی عرب میں خواتین پر ڈرائیونگ پر عائد پابندی کا خاتمہ شامل ہے.
تفصیلات کے مطابق ویکلاو حویل ہیومن رائٹس پرائز یورپین کونسل کی پارلیمنٹری اسمبلی کی جانب سے انسانی حقوق کے دفاع کیلئے کام کرنے والے سول سوسائٹی کے ارکان کو دیا جاتا ہے ،حتلول سعودی حقوق نسواں کی تحریک کی رہنماﺅں میں سے ایک ہیں جنہوں نے میل گارڈین شپ سسٹم ، سعودی خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی کے خاتمے کیلئے مہم چلائی ۔
واضح رہے کہ 31 سالہ الحاتل کو مئی 2018 میں خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی کے خاتمہ سے چند ہفتے قبل دیگر خواتین کیساتھ حراست میں لیاگیا،گزشتہ سال دسمبر میں ایک عدالت نے الحتلول کو دہشتگردی سے متعلق الزامات میں5 سال 8 ماہ قید کی سزا سنائی تاہم انہیں فروری میں رہا کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: علما کرام کے وفد کی ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سے جیل میں ملاقات