وزیراعظم ٹی ایل پی کے وفد سے خود ملاقات کریں ۔۔پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان

Apr 19, 2021 | 20:40:PM

(24نیوز)پارلیمانی سیکرٹری نذیر احمد چوہان کاٹی ایل پی پرپابندی کوختم کرنےکامطالبہ، ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پردہشت گردی کے الزامات فوری ختم کئے جا ئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیا ن میں نذیر احمد چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ٹی ایل پی کے وفد سے خود ملاقات کریں ، مسائل کا حل نکالیں اور تحریک لبیک کے تمام کارکنوں کوفوری رہاکیاجائے۔ مسائل حل نہ کئے تو پی ٹی آئی کاایک بڑاگروپ علیحدگی کااعلان کردےگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے انکار کردیا ہے اور وزیراعظم نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا بلکہ یورپی یونین سے تعلقات خراب ہو جائیں گے جس کے باعث ملک کو تجارتی نقصان اٹھانا پڑیگا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر ،کین ولیمسن کا روزہ کیسا گزرا۔۔افطاری کی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں