وزیراعظم نے وزیر خزانہ شوکت ترین کواہم ترین ٹاسک دےدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ کو مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک دے دیا ،شوکت ترین نے اداہ شماریات سے مہنگائی کا ڈیٹا طلب کرلیا ۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے قابل اعتبار ڈیٹا فراہم کرے ، ادارہ شماریات ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹ کا ڈیٹا فراہم کرے ،اشیاخوردونوش کی قیمتوں کا ضلعی سطح کا ڈیٹا فراہم کیا جائے ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ مختلف صوبوں میں بھی مہنگائی کا تقابلی جائزہ پیش کرے ،ادارہ شماریات مہنگائی کا ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے ، شوکت ترین نے کہاکہ نئی درجہ بندی کے تحت انتظامی کنٹرول کے ذریعے عوام کو مہنگائی سے ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم ٹی ایل پی کے وفد سے خود ملاقات کریں ۔۔پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان