میں نے نہیں جانا۔۔۔برطانوی وزیراعظم کا دورہ بھارت سے ا نکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے دورہ بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب منسوخ کیا۔خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ 5 روز سے مسلسل دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بستر بھی کم پڑ گئے ہیں۔
۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ بھارت میں کورونا کی یہ دوسری لہر ہے جس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ چار روز سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں۔بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 1625 رہی۔
یہ بھی پڑھیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گھر پانچویں بچے کی پیدائش