اسلام امن کا دین ۔۔ تشدد کی گنجائش نہیں ۔۔حکومتی رٹ چیلنج کرنے نہیں دینگے۔۔عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے۔ دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔کوئی معاشرہ پر تشددرویوں کی اجازت نہیں دیتا۔ انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی۔ قانون سب کے لئے برابرہے۔ قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھاجائے گا اور جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون ا پنا راستہ خود بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نا خوشگوار واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہو ں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ علما کمیٹی جو فیصلہ کرے گی قبول کیا جائیگا، نور الحق قادری