این اے 249 کے الیکشن ملتوی کردیئے جائیں ، محکمہ صحت سندھ کا الیکشن کمیشن کو خط

Apr 19, 2021 | 23:34:PM

(24 نیوز)محکمہ صحت سندھ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے خط میں کہاگیاہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے الیکشن ملتوی کردیئے جائیں ، حلقے میں کورونا کا پھیلاﺅ بہت زیادہ ہے، کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے پھیلاو¿ کی شرح تین فیصد سے 8 فیصد تک ہو گئی ہے جو بہت زیادہ ہے۔
خط کے متن میں کہاگیاہے کہ ہمارے پاس 400 آئی سی یو، ایچ ڈی یو کے بیڈ تھے جو تمام بھر چکے ہیں، حلقہ 249 میں ہونے والے جلسے کارنر میٹنگ کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہیں ۔
محکمہ سندھ حکومت نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے،الیکشن کو 29 اپریل کو کروانا خطرے سے خالی نہیں،کورونا کی تیسری لہر کے خاتمے تک الیکشن ملتوی کردیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سراج الحق کا رات گئے جامعہ مسجد رحمت اللعالمین کا دورہ ، ٹی ایل پی کیساتھ اظہار یکجہتی

مزیدخبریں