یو اے ای جانیوالوں کیلئے خوشخبری، مستقل ویزا سسٹم میں بڑی ترمیم کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات(یو اے ای )کی کابینہ نے کئی برس بعد مستقل ویزا سسٹم میں بڑی ترمیم کی منظوری دیدی۔
اماراتی حکومت کے مطابق ابوظہبی آنے والے نئے لوگوں کیلئے کفالت حاصل کرنے کی شرط کو ختم کردیا گیا،ملک میں آنے والے افراد بطور مہمان 30 دن کے بجائے 60 دن قیام کر سکیں گے،یو اے ای حکومت نے کہا کہ والدین اپنے مرد بچوں کو25 سال کی عمر تک سپانسرکر سکیں گے،بچے سکول، یونیورسٹی کے بعد ملک میں قیام کر سکیں گے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزاسسٹم کو بھی وسعت دیدی،8 ہزار سے زائد ڈالر ماہانہ یا زیادہ تنخواہ پر ہنر مند پیشہ ور افراد کو گولڈن ویزا لینا آسان ہو گا،اماراتی حکومت کامزید کہنا تھا کہ نئے نظام کا مقصد دنیا بھرسے عالمی ہنر مندوں اورکارکنوں کو راغب کرنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز حکومت کو بڑا دھچکا، عوامی نیشنل پارٹی کی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت