گھڑیوں کی نمائش کرنیوالے باکسر عامر خان لٹ گئے

Apr 19, 2022 | 10:28:AM

  (ویب ڈیسک)گھڑیوں کی نمائش کرنیوالے پاکستانی نژاد برطانوی  باکسر عامر خان کے سرپر بندوق تان کرڈاکوئوں نے قیمتی گھڑی چھین لی ۔

 تفصیلات کے مطابق عامر خان ایسٹ لندن کے علاقے لیئٹن میں اپنی بیوی فریال کےساتھ سڑک کراس کررہے تھے کہ اچانک 2 ڈاکو سامنے آگئے اور ان کے سر  پر بندوق تان لی۔خوف زدہ عامر خان نے فوری طور پر گھڑی ڈاکوؤں کے حوالے کرکے جان بچائی،عامر خان کا کہنا ہے کہ  اس کے بعد ڈاکوگاڑی میں باآسانی فرار ہوگئے۔

خیال رہے گھڑی کی قیمت پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 2 کروڑ روپے تھی، یہ گھڑی 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی تھی جس پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔اپنی گھڑیوں کی سوشل میڈیا پر نمائش کرنیوالے عامر خان اپنی اہلیہ فریال کے ساتھ آکسفورڈ اسٹریٹ پر شاپنگ کرکےلیئٹن لوٹے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:      5 سالہ بچی کے قتل اور زیادتی کا ڈراپ سین ہو گیا

مزیدخبریں