حریم شاہ کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔اداکارہ کو ایک اور نوٹس

Apr 19, 2022 | 10:56:AM

(ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ اور ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار فضا حسین عرف حریم شاہ کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایک اور اقدام اٹھالیا، اداکارہ ایک اور نوٹس ملنے پر مزید مشکلات کا شکار ہوگئیں،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے فضا حسین کو ایک اور نوٹس جاری کردیا، مذکورہ نوٹس سائبر کرائم سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا۔حریم شاہ نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف درخواست دی تھی، حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس، سوشل میڈیا اکاؤنٹس منجمد کیے گئے تھے۔

سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض نے کہا ہے کہ معزز عدالت نے فضا حسین کی درخواست خارج کی، اب قانون اپنا کام کرے گا،سربراہ ایف آئی اے نے کہا کہ حریم شاہ کو سائبرکرائم کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے، ویڈیو کے بارے میں وضاحت دینا ہوگی، ویڈیو میں منی لانڈرنگ جیسا سنگین جرم کیا ہے۔

عمران ریاض نے کہا کہ ویڈیو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تضحیک کی گئی، ریاستی اداروں، سسٹم کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:    کورونا سے صحت یاب مریضوں میں بڑے خطرے کا انکشاف

 
 

مزیدخبریں