(24نیوز)وفاقی کابینہ کے وزراءکی فہرست جاری کر دی گئی جو آج چیئرمین سینیٹ کے ہاتھوں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
وفاقی کابینہ کے وزراءکی فہرست کے مطابق خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، ایاز صادق، رانا تنویر، خرم دستگیر، سعد رفیق، جاوید لطیف، ریاض پیرزادہ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور اعظم نذیر تارڑ بھی کابینہ کا حصہ ہیں،اسی طرح پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان، قادر پٹیل، شازیہ مری، مرتضیٰ محمود، ساجد حسین بھی کابینہ میں شامل جبکہ احسان الرحمان اور عابد حسین بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے اسعد محمود، عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، سینیٹر طلحہ محمود، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے امین الحق اور فیصل سبزواری بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اسرار ترین، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی، مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ بھی کابینہ کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عائشہ غوث پاشا اور عبدالرحمان وزیر مملکت ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر، مصطفی نواز کھوکھر بھی وزیر مملکت ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءقمر زمان کائرہ مشیر برائے وزیراعظم ہوں گے اور (ن) لیگ کے امیر مقام کے علاوہ مفتاح اسماعیل بھی مشیر برائے وزیراعظم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے میں تاخیر کیوں ہوئی؟اہم خبر جانیے