بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان پیدا ہوگیا،سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کروادی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔منظوری کی صورت میں صارفین پر30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔درخواست میں کہا گیا کہ مارچ کے مہینے میں 10 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 94 ارب روپے رہی،درخواست میں کہا گیا کہ فرنس آئل سے 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی،ایل این جی سے پیداہونےوالی بجلی کی لاگت 14 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہی،17 روپے 35 پیسے فی یونٹ میں ایران سے بجلی درآمد کی گئی،27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسزکی نظرہوگئی،نیپرا بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر27 اپریل کوسماعت کرےگا
منظوری کی صورت میں صارفین پر30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نئی کابینہ ، ترین گروپ کو اہم ذمہ داری مل گئی