سعودی عرب میں جائیداد خریدنے  کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

Apr 19, 2022 | 12:58:PM

 (24 نیوز) سعودی قوانین میں اہم ترمیم ،پاکستانیوں سیمت غیرملکی شہری مکہ مدینہ  میں جائداد خرید سکیں گے  ۔

 سعودی وزارت سرمایہ کاری نے غیر ملکیوں کے لیے جائیداد کی ملکیت کے قانون میں اہم ترامیم جاری کر دی ہیں۔ جائیداد خریدنے کا اختیار غیرملکی شہریوں، مملکت میں مقیم اور غیرمقیم افراد نیز غیرملکی اداروں، جی سی سی ممالک کے شہریوں اور اداروں سب کے لیے ہوگا۔ 

قانون ملکیت کے تحت غیرملکی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مملکت میں کہیں بھی قانونی طریقے سے جائداد خرید سکتے ہیں اور وہاں موجود جائداد سے فائدہ اٹھانے کے مجاز ہیں۔ موجودہ نظام میں اس حوالے سے پابندی لگی ہوئی ہے۔

قانون ملکیت کے بموجب مملکت میں غیرملکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو ہیڈکوارٹر، سفیر، قونصل جنرل اور سفارتکاروں کی رہائش خریدنے کا حق حاصل ہوگا بشرطیکہ متعلقہ ملک سعودی سفیر، قونصل جنرل اور سعودی سفارتکاروں کو ویسا ہی حق دے رہا ہو جیسا کے انہیں مملکت میں دیا جا رہاہے۔ 

  بین الاقوامی اور علاقائی اداروں اور تنظیموں کو بھی ہیڈکوارٹر کو منظم کرنے والے معاہدوں کے دائرے میں ہیڈکوارٹر خریدنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے لیے وزیر خارجہ سے اجازت نامہ  حاصل کرنا ہوگا۔ قانون ملکیت میں کہا گیا ہے کہ غیرملکیوں کو حرم مکی اور حرم مدنی کی حدود میں واقع جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں اور بارش۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

میراث کے ذریعے یا جائداد سے منفعت کے نظام کے تحت غیرملکی استفادہ کر سکیں گے۔ یہ پابندی ان لوگوں پر نافذ ہوگی جنہیں حرم مکی اور حرم مدنی میں جانے کی اجازت نہیں۔  پروگرام کے مطابق نیا قانون مملکت میں غیرملکیوں کے جائداد کے مالک بننے کے قانون کی جگہ نافذ ہوگا۔ آغاز سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے 90 دن بعد ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
 

مزیدخبریں