(ویب ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بڑی خبر آگئی، پاکستان میں معروف کار ساز کمپنی’’ کِیا‘‘ گاڑیوں کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی کارساز کمپنی’’ کِیا‘‘ نے گاڑیوں کی قیمتوں ایک بار پھر اضافہ کردیا، کِیا گاڑیاں کی قیمتوں میں 2 لاکھ سے 27لاکھ 5 ہزار کا مزیداضافہ کیا گیا ہے، کیا پیکانٹو MT کی قیمت میں 2لاکھ روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 26 لاکھ مقرر کی گئی ۔کیا پیکانٹو AT کی قیمت بھی 2 لاکھ تک بڑھا دی جس کے بعد قیمت 27 لاکھ ہوچکی ۔ کیا سپورٹیج الفا کی قیمت میں3 لاکھ کا اضافہ ہوا جس سے قیمت 50 لاکھ سے بڑھ کر 53 لاکھ ہوگئی، کیا سپورٹیج FWD کی پرانی قیمت 55 لاکھ تھی جس میں مزید 3 لاکھ کا اضافہ کردیا گیاجبکہ کیا سپورٹیج AWD کی نئی قیمت 63 لاکھ ہے، اس گاڑی کی قیمت بھی 3 لاکھ بڑھا گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھوٹی عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے حوالے سے اہم خبر
اس کے علاوہ سٹونک ایکس کی قیمت میں 2 لاکھ 75 ہزار کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 44 لاکھ 25 ہزار اور سٹونک ایکس پلس کی پرانی قیمت 44 لاکھ 50 ہزار میں 2 لاکھ 75 ہزار کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 47لاکھ 25 ہزار مقرر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی کارساز کمپنی ’’ کِیا‘‘نے4 ماہ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں تیسری بار بڑا اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 30 اپریل کے بعد واٹس ایپ کا مختلف فونز پر سروس بند کرنیکا اعلان