بلاول بھٹو  اور شاہد خاقان عباسی نے حلف  کیوں نہیں اٹھایا؟

Apr 19, 2022 | 13:32:PM

 (24 نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ٹیم سامنے آ گئی، ن لیگ اور اتحادیوں پر مشتمل 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھانے والی ابتدائی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔ان کے علاوہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل نہیں ہیں۔

پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کابینہ میں شمولیت کے پارٹی میں تاحال اختلافات برقرار ہیں جس کی وجہ سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت کی جانب سے بلاول بھٹو کی بظور وزیر خارجہ کابینہ میں شمولیت پر ایک بار پھر غور کیا جائیگا۔

 یادرہے کہ بلاول بھٹو آج لندن روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔ روانگی سے قبل بلاول بھٹو نے ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف سے مختصر ملاقات کی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول   بھٹو لندن سے واپسی پر وزارت خارجہ کا حلف اٹھائیں گے اور ان کی واپسی تک حنا ربانی کھر وزارت خارجہ کے امور دیکھیں گی۔

واضح رہے کہ نئی وفاقی کابینہ سے قائم مقام صدر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حلف لیا، تقریبِ حلف برداری ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جے یو آئی کے 4، ایم کیو ایم کے 2 ارکان کے علاوہ ق لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزراء میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، مفتاح اسماعیل، جاوید لطیف، نوید قمر، خورشید شاہ، شیری رحمٰن، شازیہ مری، عبدالقادر پٹیل، مولانا اسعد محمود، طلحہٰ محمود، فیصل سبزواری، امین الحق، محمد اسرار ترین، عابد حسین، عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، مرتضیٰ محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمٰن مزاری، مرتضیٰ جاوید عباسی، ریاض حسین پیر زادہ شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں جائیداد خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

قمر زمان کائرہ، عون چوہدری، مفتاح اسماعیل اور انجینئر امیر مقام نے مشیر، جبکہ حنا ربانی کھر، عائشہ غوث پاشا اور عبد الرحمٰن کانجو نے وزرائے مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

 یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مزیدخبریں