(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عام آدمی ہو یا عمران خان جس پر بھی کرپشن ثابت ہوئی وہ قانون کے کٹہرے میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب کے بعد نئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارروائیاں قانونی طریقے سے ہونگی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو بھی بلاوجہ گرفتار نہیں کیا جائیگا اور نا ہی کوئی انتقامی کارروائیاں کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران اگر عمران خان پر بھی الزام ثابت ہوا تو انھیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ 15 کلو ہیروین کہاں سے ائی اور اس کے لئے وہ اپنے خلاف درج مقدمے کی تحقیقات بھی کروائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت جاتے ہی فروغ نسیم ، عمران خان اور فوادچودھری آمنے سامنے
عمران خان کی گرفتار ی ،وزات داخلہ کا عہدہ سنبھالتے ہی رانا ثنا اللہ کا دبنگ اعلان
Apr 19, 2022 | 14:04:PM