پنجاب اسمبلی ہنگامہ۔ خاتون ایم پی اے کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران حملوں کی زد میں آنے والی ایم پی اے فرح آغا کی ویڈیو جاری کردی۔
سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ میری بہن فرح آغا ہیں اور اس طرح کی دس بزرگ خواتین ممبر اسمبلی ہیں جنہیں حمزہ شہباز اور دوست مزاری کی سرپرستی میں پولیس نے ٹھڈھے مارے اور بوٹوں تلے روندا۔
یہ میری بہن فرح آغا ہیں اور اس طرح کی دس بزرگ خواتین ممبر اسمبلی ہیں جنہیں حمزہ شہباز اور دوست مزاری کی سرپرستی میں پولیس نے ٹھڈھے مارے اور بوٹوں تلے روندا۔۔!
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) April 19, 2022
یہ دیکھ کر ہم پولیس کا ماتھا چومتے یا پھر انہیں اسمبلی سے باہر نکالنے کی جدوجہد کرتے۔۔!! pic.twitter.com/5XzNfmWQik
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر ہم پولیس کا ماتھا چومتے یا پھر انہیں اسمبلی سے باہر نکالنے کی جدوجہد کرتے۔