(24نیوز) ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ پہلے تحریک انصاف میں تھا، آئندہ جس پارٹی میں جاؤں گاسب کو بتاکرجاؤں گا،کچھ لوگ سسٹم کوڈی ریل،جمہوریت کو ناکام کرناچاہتے ہیں۔
دوست محمد مزاری نے انکشاف کی ہے کہ پرویزالٰہی نےوزیراعلیٰ کےانتخاب کےدوران چھٹی پرجانے کاکہا، کیا میں ان کا ذاتی ملازم ہوں جو ان کی ہر بات مانوں؟نہ بزداراورنہ ہی پرویزالٰہی کی پارٹی میں ہوں، جب کوئی جماعت جوائن کروں گاتوسب کو بتادوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویزالٰہی،پی ٹی آئی نےپنجاب میں بحران پیدا کیا .
یہ بھی پڑھیں: چھوٹی عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے حوالے سے اہم خبر
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کمزورنہ سمجھے،قبیلےکاسردارہوں،ڈکٹیشن نہیں لوں گا،بزرگوں نےمجھےعزت،محبت سکھائی اسےکوئی کمزوری نہ سمجھے،آج بھی فخرسےکہتاہوں جوکچھ کیادیانتداری سے کیا،سازشی عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر نےوزیر مملکت کا حلف کیوں نہ اٹھایا؟اہم خبر سامنے آ گئی