(24 نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے روز گار نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سےانٹرشپ کرنے والوں کو پچیس ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔انٹرن شپ کیلئے ماسٹر ڈگری یا چار سالہ بی ایس تعلیمی قابلیت رکھی گئی ہے۔ پروگرام میں حصہ لینے کیلئے 26 اپریل تک درخواست جمع کروائی جاسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو اور شاہد خاقان عباسی نے حلف کیوں نہیں اٹھایا؟
کارکردگی کی بنیاد پر انٹرن شپ کا دورانیہ دو سال تک بڑھایا جا سکے گی۔انٹرن شپ کیلئے لاہور کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کو ترجیع دی جائے گی
پیف حکام نے واضح کیا ہے کہ انٹرن شپ کرنے والے امیدواروں کو کسی صورت مستقل ملازمت پر نہیں رکھا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر کا حلف لینے سے انکار۔نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے بڑااقدام اُٹھا لیا