پاکستانی معیشت کیلئے خطرات ۔۔عالمی بینک نے رپورٹ جاری کردی

Apr 19, 2022 | 16:02:PM

(24نیوز)عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کیلئے میکرو اکنامک خطرات بہت زیادہ ہیں، سیاسی غیر یقینی میکرو اکنامک عدم توازن پیدا کر سکتی ہے، موجودہ مالی سال شرح نمو 4.3 فیصد رہے گی۔اگلے سال معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کا امکان۔
عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں معاشی ترقی کی رفتار 4.2 فیصد ہو جائے گی، پاکستان میں غربت کی شرح میں نسبتا کمی آئی،سال 2020 میں غربت 37 فیصد جبکہ 2021 میں 34 فیصد ریکارڈ کی گئی، رپورٹ کے مطابق خوراک اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عوام کی قوت خرید میں کمی متوقع ہے۔ عالمی بینک نے مالی خسارے پر قابو پانے پر زوردیاورلڈ بنک کے مطابق حکومت لچک دار ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھے، اسٹرکچرل چیلنجز کو پائیدار معاشی ترقی کیلئے بڑے خطرات قرار دے دیا ،کم سرمایہ کاری،ورلڈ بینک نے برآمدات اور پیداوار میں کمی معاشی بحالی کیلئے خطرہ قرار دیدیا،اشیاءکی عالمی قیمتوں میں اضافے، درآمدات بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا،کورونا سے بحالی پاکستان کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

مزیدخبریں