جمہوریت پسند جماعتوں کا 73 19کے آئین پر اعتماد باعث اطمینان ہے ۔آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کی منظوری کے دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صوبوں کو خود مختاری دینے سے وفاق مستحکم ہوا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن آئین کو آمروں کیجانب سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا ۔18ویں آئینی ترمیم کے ثمرات سامنے آرہے ہیں ، 18ویں ترمیم وفاق ، صوبوں کے درمیان میثاق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو اور شاہد خاقان عباسی نے حلف کیوں نہیں اٹھایا؟
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ آئین شکنوں نےآئین کے بانی کو قتل کیا مگر آئین ختم نہ کر سکے ، آئین کی اصل صورت میں بحالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:کیا ضمیر کی آواز پر پارٹی کے خلاف ووٹ دینا جرم ہے ؟سپریم کورٹ