عالمی مارکیٹ میں سونا سستا پاکستان میں کیوں مہنگا ؟

Apr 19, 2022 | 16:46:PM

(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈالر کے بعد سونا بھی مہنگا ہو گیا۔آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستاہوکر 1976 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ ملک میں ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ،ایک تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوگیا ۔نئے اضافے سےایک تولہ سونا 1 لاکھ 33 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔10 گرام سونا 771 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 14 ہزار 283 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر  نےوزیر مملکت کا حلف کیوں نہ اٹھایا؟اہم خبر سامنے آ گئی

مزیدخبریں