وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی پہلی ملاقات 

Apr 19, 2022 | 16:57:PM

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔وزیر اعظم اور آرمی چیف میں یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ فوج کے پیشہ وارانہ امور ،ملک کی داخلی اور خارجہ صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ 

واضح رہے کہ   آرمی چیف نے شہبازشریف کی تقریب حلف برداری  میں شرکت نہیں کی تھی جس پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے پریس بریفنگ کے دوران وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ  آرمی چیف کی طبیعت ناساز تھی ، وہ آفس بھی نہیں آئے تھے ۔

 یہ بھی پڑھیں۔عالمی مارکیٹ میں سونا سستا پاکستان میں کیوں مہنگا ؟

مزیدخبریں