کابینہ مشاورت سے تشکیل دی گئی۔کام کام اور صرف کام ہما را موٹو ہے۔شہباز شریف

Apr 19, 2022 | 17:17:PM

(24نیوز)وفاقی کابینہ کی تشکیل اور حلف اٹھانے کے بعد شہباز حکومت نے قدرے سکھ کا سانس لیا۔شہباز شریف کے اپنے حلف اور پھر کابینہ کے حلف میں صدر کا جانب سے رکاوٹیں ڈالی گئی تھیں۔دونوں مرتبہ صدر کے انکار کے بعد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے حلف لیا۔


حلف برداری اور وفاقی وزرا کو محکموں کے اعلان کے بعدوزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کی تشکیل قائد میاں نواز شریف اور اتحادی پارٹیوں کی مشاورت سے کی گئی۔مجھے امید ہے کابینہ کے تمام ارکان عوام کے مسائل حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کرینگے۔کام کام اور  صرف کام ہی ہما را موٹو ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
کابینہ۔ مشاورت ۔ تشکیل ۔کام کام اور کام۔ موٹو ۔نواز شریف

مزیدخبریں