پی ٹی آئی سے فارن فنڈنگ کا حساب، دیگر جماعتوں کی سکروٹنی کیوں نہیں ؟ شاہ محمود قریشی 

Apr 19, 2022 | 17:35:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن پر تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہےکہ  ہم سے حساب مانگا جارہا ہے لیکن دیگر جماعتوں کی بھی سکروٹنی ہونی تھی ان کے کیس کی سماعت کیوں نہیں کی جارہی ہے؟۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  ہمیں تحریک انصاف کی سکروٹنی پر اعتراض نہیں ہے لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ دیگر سیاسی پارٹیوں کو بھی بلایا جائےشاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج قوم دیکھ رہی ہے کہ سارا فوکس صرف تحریک انصاف پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کچھ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے کو تیار ہیں لیکن جس ترازو میں ہمیں تولا جارہا ہے اس میں دوسری جماعتوں کو بھی تولا جائے ۔
واضح  رہے کہ  چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کررہا ہے۔اس حوالے سےاسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ تیس دن کے اندر سنادیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات

مزیدخبریں