شہباز حکومت سے امریکا کی فر مائشیں شروع
نئی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھنے کے منتظر اور قریبی تعاون چاہتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا نے پاکستان کی نئی حکومت سے تعاون مانگ لیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے منگل کو پریس بریفنگ میں امریکا اور پاکستان کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے اور امریکا پاکستان کو اہم اسٹیک ہولڈر اور پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تقریباً 75 سالوں سے پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اہم رہے ہیں، ہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں، یہ کام پاکستان اور پورے خطے میں امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی نئے وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دے چکے ہیں ۔
نیڈ پرائس نے افغانستان میں مبینہ پاکستانی فضائی حملوں پر سوال کے جواب میں کہا کہ ہم افغانستان میں پاکستانی فضائی حملوں کی رپورٹس سے واقف ہیں، لیکن چاہیں گے کہ آپ اس حوالے سے تبصرے کے لئے پاکستانی حکومت سے رابطہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو اقلیتوں، خواتین اور لڑکیوں سمیت اپنے تمام لوگوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی پہلی ملاقات
شہباز حکومت۔امریکا۔نیڈ پرائس۔تعاون۔سٹیک ہولڈر