لیڈر بھی جعلی ۔ تبدیلی بھی جعلی اور اب اکاﺅنٹس بھی جعلی۔ شرم کرو !۔۔مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹرینڈز چلانے والوں کے حوالے سے خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا سوشل میڈیا بھی شائد موکلات اور جنات چلا رہے ہیں۔
عمران خان کی حکومت کی طرح اس کا سوشل میڈیا بھی شاید موکلات اور جنات چلا رہے ہیں۔ تبھی انکے جلسوں کی تصاویر خلا (NASA ) سے لی جاتی ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 18, 2022
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی طرح اس کا سوشل میڈیا بھی شاید موکلات اور جنات چلا رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ان کے جلسوں کی تصاویر خلا سے لی جاتی ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ مینڈیٹ بھی جعلی، لیڈر بھی جعلی، بیانیہ بھی جعلی، تبدیلی بھی جعلی اور اب اکاونٹس بھی جعلی۔ شرم کرو !۔۔
مینڈیٹ بھی جعلی، لیڈر بھی جعلی، بیانیہ بھی جعلی، تبدیلی بھی جعلی اور اب اکاونٹس بھی جعلی۔ شرم کرو !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 18, 2022
یہ بھی پڑھیں۔شہباز حکومت سے امریکا کی فر مائشیں شروع