فرقہ وارانہ تشدد۔بھارت کیلئے تباہ کن نشانیاں۔دلیپ کمار کی ویڈیو وائرل

Apr 19, 2022 | 21:21:PM

(ویب ڈیسک)ماضی میں بھارتی ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سمیت ملک کے کئی مقامات پر فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات ہوئے۔ تازہ واقعہ دارالحکومت دہلی میں پیش آیا، جہاں جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی پر نکالے گئے جلوس کے دوران دو برادریاں آمنے سامنے  آگئیں اور شدید تشدد ہوا۔ اس انتہائی کشیدہ صورتحال میں اب بھارت کے  لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویڈیو کئی سال پرانا ہے۔ ویڈیو میں دلیپ کمار یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ’خدا کہتا ہے کہ اگر آپ میرے بنائے ہوئے انسان سے اچھی بات بھی کریں تو میں آپ کا مقروض رہوں گا، یہ کون سا، کہاں کا مذہب ہوا کہ ہم بولے کی لگاؤ  آگ اور چھیڑو اس طرح کے افسانے اور کہاںیاں اور جمع کرو لوگوں کو۔۔۔ غداری نہیں کہہ سکتے، ہم تو کہتے ہیں کہ یہ انسانیت کو بربریت اور درندگی میں بدلنے کی کوششیں ہیں، یہ ہمارے مستقبل کے لئے ہماری آنے والے دور کے لئے ایک تباہ کن نشانیاں ہیں‘۔

 دلیپ کمار آگے مزید کہتے ہیں کہ ’یہ ملک، ہماری ثقافت اور ہماری تقدیر اور ہمارے مستقبل کے لئے تباہی کی نشانیاں ہیں۔ اور یہ جو لوگ ہیں وہ اس تباہی کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ تاریخ میں آپ نے دیکھا ہی ہوگا۔ ان کو تباہ کرنے کے لئے باہر سے کوئی طاقت نہیں تھی، چاہے یونان، مصر، چین میں ہو۔دلیپ کمار کہتے ہیں ’کیا ہم اس ہندوستان کو آنے والی نسلوں کے لئے ایسا آثار قدیمہ بنائیں گے۔ ہم اپنے بچوں کو وراثت میں کیا دیں گے؟ یہ سوچنا چاہیے۔ آپ اور ہمیں سوچنا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں ان کو ایک اچھا مستقبل دے کر جائیں ،اس دور میں۔
یہ بھی پڑھیں:انسانیت شرمسار۔وحشی بھارتی درندے کی دو ماہ کی  بچی سے زیادتی

مزیدخبریں