21 اپریل کو انٹرنیٹ بند ہوسکتا ہے؟ بڑی خبرآگئی

Apr 19, 2022 | 22:03:PM
انٹرنیٹ, رفتار , کمی
کیپشن: انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کو   صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022 کو دوپہر 02:00 بجے سے شام 07:00 بجے تک کی جائے گی ، جس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے‘۔

پی ٹی اے کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لئے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سیاسی پاور شو سے قبل عمران خان کا بڑا فیصلہ