طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ ، ریسکیو آپریشن میں تین لاشیں نکال لی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) طور خم بارڈر پر گزشتہ رات ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے، ریسکیو آپریشن میں تین لاشیں اور 12زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق طور خم بارڈر پر آرمی انجینئرز، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیوٹیمیں اور متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اب تک کی صورت حال کے مطابق 12 زخمی اور 3 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں ، مزید 4 لاشیں ملبے تلے موجود ہونے کی اطلاع ہے جن کو نکالنے کے لئے ملبے میں موجود بڑے پتھروں کو توڑ کرملبہ ہٹایاجارہا ہے ، اب تک 15 میٹر سڑک سے ملبہ ہٹایا جا چکا ہے اور ہیوی مشینری کی مدد سے باقی ماندہ ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری -
واضح رہےکہ گزشتہ رات تین بجے کے قریب پہاڑی تودہ ایکسپورٹ گاڑیوں پر گرنے سے 40کنٹینر دب گئے تھے ، کنٹینر میں ڈرائیور سوئے ہوئے تھے ، خیبر سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ، جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے جبکہ مزید 4لاشوں کی نشاندہی بھی ہو گئی جس کو نکالنے کی کوشش جاری اس طرح اب تک 6 افراد جانبحق جبکہ 12زخمی ریسکیو کئے گئے ہیں۔