بشریٰ بی بی کس کے نکاح میں ہیں؟ عمران خان یا خاور مانیکا؟مفتی عبدالقوی نے نئی بحث چھیڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی شرعی طور پر کیا حیثیت ہے ؟اور کیا بشریٰ بی بی عمران خان کے نکاح میں ہیں یا ابھی تک خاور مانیکا کے نکاح میں ہیں؟ مفتی عبدالقوی نے سب کچھ واضح کر دیا ہے۔
24 نیوز کے وی لاگر مناظر علی کے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنمامفتی عبدالقوی نے بتایا کہ 17 نومبر کو عدالت نے خلع کا فیصلہ دیا اور یکم جنوری کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا۔ پھر 90 دن پورے ہونے کے بعد 18 فروری کو مفتی سعید نے ان کا دوبارہ نکاح پڑھایا ۔عید کے بعد جس دن 25 سے 35 منٹ گفتگو کی اسی دن ہی مقدمہ خارج ہو جائے گا۔
@24newshdofficial #24news #imrankhan #bushrabibi #pti #fypシ #foryou #foryoupage #viral #trending ♬ original sound - 24newshdofficial
یہ بھی پڑھیں: انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کی چیف جسٹس سے ملاقات ، 3 سے 4 گھنٹے کی ملاقات میں کیا بات ہوئی؟
انہوں نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی کو 2 دفعہ طلاق ہوئی ایک مرتبہ خاور مانیکا نے لکھ کر طلاق دی پھر وکیل کے مشورے سے عدالت سے خلع کا مقدمہ کر دیا گیا اور یک طرفہ کارروائی کے بعد خلع ہوئی۔ یک طرفہ فیصلے کے بعد ہونے والی خلع غیر شرعی ہوتی ہے۔ اس کے بعد بشریٰ بی بی ابھی تک خاور مانیکا کی زوجیت میں ہیں۔
مفتی سعید نے جو پہلا نکاح پڑھا وہ بھی غلط ہے اور دوسرا نکاح بھی پڑھایا وہ بھی غلط ہے۔ آج تک بشریٰ بی بی خاور مانیکا کی بیوی ہیں۔