سیاسی تناؤ میں کمی کیلئے جماعت اسلامی سرگرم،چوہدری شجاعت سے تعاون کی درخواست کردی

Apr 19, 2023 | 11:13:AM

(ویب ڈیسک)سیاسی تناؤ میں کمی کیلئے جماعت اسلامی سرگرم ،جماعت اسلامی کے اہم رہنما چوہدری شجاعت کے پاس پہنچ گئے،ق لیگ سے تعاون کرنے کی درخواست کردی۔


جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے لاہور میں (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات کی جس میں چوہدری سرور اور چوہدری شافع بھی موجود تھے، اس دوران لیاقت بلوچ نے لیگی قیادت سے سیاسی تناؤ میں کمی کے لیے تعاون کی درخواست کی۔

ضرور پڑھیں :بشریٰ بی بی کس کے نکاح میں ہیں؟ عمران خان یا خاور مانیکا؟مفتی عبدالقوی نے نئی بحث چھیڑ دی

اس موقع پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ وہ بھی سیاسی بحران ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے، پہلی بار ادارے دست و گریباں ہیں جو کسی صورت مناسب نہیں۔

 
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے ایک ہی دن الیکشن ہونے چاہئیں، معاشی صورتحال بار بار انتخابات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

مزیدخبریں