حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے عید کا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے عید کے موقع پر شاندار تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے تمام سیکرٹریز اور کمشنرز کو عملے کی پروموشن کا ٹاسک دے دیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام محکموں اور اداروں میں عملے کی ترقیوں کے کیسز کو جلد نمٹایا جائے۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے اے سی آرز کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں اور کہا کہ عید کے فوراً بعد پرموشن کیسز کا فیصلہ کیا جائے اور حقدار کو ترقی دی جائے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کی ایوانِ وزیرِ اعلیٰ پنجاب آمد، لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ
یہ تمام ہدایات نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جاری کی جائیں۔
مذکورہ اجلاس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ اسکے علاہ تمام ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔