(24 نیوز) ہسپانوی فٹ بال کلب ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ کے سیکنڈ لیگ کے میچ میں چیلسی کو دو صفر سے شکست دے دی اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
اعصاب شکن مقابلے کے پہلے ہاف میں کسی کو کامیابی نہ مل سکی لیکن 58 اور 80 ویں منٹ کے گول نے ریال میڈرڈ کو فتح دلا دی۔
اس میچ میں جیلسی کی کارکردگی مایوس کن نظر آئی کیوںکہ وہ دو گولز کے مقابلے میں بے بس رہی اور کوئی بھی گول نہیں کرسکی۔