پی ٹی آئی کا نیا کارنامہ، ٹکٹس کیلئے امیدوار کے فارم کی فیس مقرر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کا نیا کارنامہ سامنے آگیا،پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے ٹکٹس کیلئے امیدوار کے فارم کی فیس مقرر کردی۔
ایم این اے کا فارم 2 لاکھ روپے جبکہ ایم پی اے کیلئے ایک لاکھ روپے کے عوض فارم ملے گا۔ الیکشن ہیڈ سیل سندھ فردوس شمیم نقوی نے فیصلے کی مخالفت کردی۔
ضرور پڑھیں :’اگر انتحابات کیلئے فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو شدید سنگین نتائج آسکتے ہیں‘
عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹس کیلئے فارم کی بھی فیس مقرر کردی۔پاکستان تحریک انصاف ایم این ایز کے فارم کیلئے 2 لاکھ روپے اور ایم پی ایز کے فارم کیلئے ایک لاکھ روپے فیس وصول کرے گی۔
پی ٹی آئی کے الیکشن ہیڈ سیل سندھ فردوس شمیم نقوی نے پارٹی کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ کہتے ہیں کہ زیادہ فیس سے غریب پارٹی ورکر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔