(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم کو کپتاتی چھوڑنے کا مشورہ د ے دیا۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک نے بابراعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بطور کپتان بہتری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر کی کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوری نتائج کی توقع کرنا ہمارے کلچر کا حصہ ہے، بابر اعظم کی رہنمائی کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ وہ بابر سے کپتانی چھڑوا دیں، بیٹنگ اور کپتانی دو الگ باتیں ہیں، بابر کو کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔