سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا دورہ مظفر آباد ناکام ، اندر کی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ بچانے میں ناکامی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سینئر رہنما فواد چودھری کا دورہ مظفر آباد بھی ناکام ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق فواد چودھری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان کے مؤقف پر قائل کرنے کی کوشش کی تاہم سردار تنویر الیاس، خواجہ فاروق، انوارالحق اور اظہر صادق اپنے اپنے موقف پر قائم رہے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور فارورڈ بلاک کے کسی بھی رکن اسمبلی سے فواد چودھری کی ملاقات نہ ہو سکی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور فارورڈ بلاک کے درمیان بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے اور وزارت عظمیٰ کے لیے مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس نہ ہو سکی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب تک سامنے آنے والے وزارت عظمیٰ کے کسی امیدوار کو 27 ارکان کی حمایت حاصل نہیں ہے۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا قائد ایوان کو منتخب کرنے کے لیے اجلاس کئی روز سے تعطل کا شکار ہے اور ہر بار اسپیکر اجلاس کو اگلے روز کے لیے ملتوی کر دیتے ہیں۔