صدر مملکت نے چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے کا بل بنا دستخط کے واپس بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) اتحادی حکومت کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھر سے بڑا جھٹکا دیا ہے، ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 دستخط کیے بنا ہی واپس بھیج دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ قانون سازی کی اہلیت، بل کی درستگی کا معاملہ اعلیٰ ترین عدالتی فورم کے سامنے زیرسماعت ہے، معاملہ زیر سماعت ہونے کے احترام میں بل پر مزید کوئی کارروائی مناسب نہیں۔
واضح رہے کہ اتحادی حکومت نے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس لینےکے اختیار کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کروا لیا ہے ، جس کی حتمی منظوری صدر مملکت ڈاکٹڑ عارف علوی کے دستخط سے ممکن ہونا تھا لیکن اب دوسری بار صدر مملکت کی جانب سے بنا دستخط کے بل واپس بھیج دیا گیا ہے اور آئینی اعتبار سے اب بل خود کار طریقے سے 10 بعد عمل میں آ جائیگے ۔