معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی افطار بناتے ہوئے تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دبئی سے تعلق رکھنے والے ڈیجیٹل آرٹسٹ نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی افطار بناتے ہوئے تصویر شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جیو جون مالر نامی ڈیجیٹل آرٹسٹ نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے دبئی کی ایک فوڈ اسٹریٹ کا منظر تصاویر میں دکھایا ہے۔ دبئی کی اس فوڈ اسٹریٹ میں رونالڈو کو رمضان المبارک میں افطار بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان وائرل تصاویر میں دکھائی گئی فوڈ اسٹریٹ میں رونالڈو کے علاوہ مشہور فٹبالر لیونل میسی، ڈیوڈ بیکہم، اداکار بروس ولس، اداکار جانی ڈیپ اور اداکارہ ایما واٹسن بھی قطار میں کھڑی نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس حوالے سے آرٹسٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میں دبئی کی رمضان فوڈ اسٹریٹ میں گھوم رہا تھا تو مجھے باورچیوں اور ویٹرز کے ایک گروپ سے ٹھوکر لگی جو مشہور شخصیات کی طرح نظر آتے تھے لیکن میری نظر میں ان کی شکل کے علاوہ کچھ اور بھی تھا۔
آرٹسٹ نے بتایا کہ وہ رضاکار تھے جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غریبوں کو کھانا بنا کر پیش کر رہے تھے۔ ان سے متاثر ہوکر، میں نے کھانا ضائع نہ کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا۔
اماراتی آرٹسٹ نے پیغام دیا کہ آئیں اس رمضان کو دینے کا مہینہ بنائیں اور اپنا اضافی کھانا ان لوگوں کو دیں جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ان بے لوث رضاکاروں کی حمایت کرنے میں میرا ساتھ دیں۔