پی ٹی آئی کے صحت کارڈ منصوبے کو اتحادی حکومت نے بند کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) اتحادی حکومت نے پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی سابق حکومت کا صحت منصوبہ بند کر دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق انشورنس کمپنی نے پی ٹی آئی حکومت کے صحت کارڈ پلس پر ہسپتالوں میں داخلے بند کر دئیے، تمام پینل ہسپتالوں، صحت کارڈ کے ہیڈ آف فیسلیٹیشن اور ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا، مراسلے کے مطابق صحت کارڈ پلس کے تحت ہسپتالوں میں داخلوں پر عارضی پابندی لگائی ہے، 20 اپریل سے پینلز پر موجود تمام ہسپتالوں میں تاحکم ثانی نئے داخلے بند رہیں گے۔
نئے حکم نامے کے مطابق ہسپتالوں میں قائم صحت سہولت کارڈ کے ہیلتھ ڈیسک بند رہیں گے، ہیلتھ فیسلیٹیٹرز، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرز اور صوبائی میڈیکل آفیسر کلیم کی تیاری کیلئے موجود ہوں گے۔